آسٹریلوی ساحل پر ممکنہ طور پر ملائیشین ایئرلائنز کے جہاز کا ملبہ،تحقیقات جاری

جمعرات 24 اپریل 2014 07:32

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء)آسٹریلوی پولیس کو مغربی ریاست کے ساحل پر کچھ ملبہ ملا ہے جس کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا اس کا ملائشین ایئرلائنز کے لاپتہ ہونے والے جہاز سے تو کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ ملبہ آسٹریلوی شہر آگوسٹا Augusta سے 10 کلومیٹر مشرق میں ملا ہے تاہم اس کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ چار اپریل کے بعد سے پہلا موقع ہے کہ ممکنہ طور پر لاپتہ ہوائی جہاز سے متعلق کوئی چیز ملی ہے۔ قبل ازیں طیارے کی تلاش میں سرگرداں ٹیموں کو سمندر سے ایسے سگنل ملے تھے جن کے بارے میں شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ وہ لاپتہ طیارے کے بلیک باکس کے سگنل ہو سکتے تھے۔