افغان صدارتی انتخابات کے نتائج دھاندلی کے الزامات کے باعث 2 روز کیلئے ملتوی، انتخابی نتائج کا اعلان 24 کے بجائے 26 اپریل کو کیا جائے گا۔ ، افغان الیکشن کمیشن

جمعرات 24 اپریل 2014 07:32

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء) افغانستان کے صدارتی انتخابات کے نتائج دھاندلی کے الزامات کے باعث 2 روز کے لئے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان صدر کا چناوٴ عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیئے، ووٹوں کی گنتی میں دھاندلی کی شکایات کی مکمل تحقیقات کے باعث انتخابات کے نتائج 2 روز کے لئے ملتوی کر دیئے گئے ہیں، اب انتخابی نتائج کا اعلان 24 کے بجائے 26 اپریل کو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق افغانستان کے سابق وزیر خارجہ عبداللہ عبداللہ کو 44.4 فیصد ووٹوں کے ساتھ صدر حامد کرزئی کے حمایت یافتہ امیدوار اشرف غنی پر برتری حاصل ہے جنہوں نے 33.2 فیصد ووٹ حاصل کر رکھے ہیں۔