مشرقی یوکرائن میں امریکی صحافی اغوا

جمعرات 24 اپریل 2014 07:32

کیف (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء ) مشرقی یوکرائن میں مسلح افراد نے ایک امریکی صحافی کو اغو کر لیا ہے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق مغوی سائمن اوسٹراوسکی وائس نیوز کے ساتھ وابستہ ہے۔

(جاری ہے)

سلاویانسک شہر میں روس نواز مزاحمت کاروں کی ترجمان اسٹیلا خوروشیوا نے تصدیق کی اور بتایا کہ وہ روس نواز مزاحمت کاروں کے ایک مقامی گروپ کی تحویل میں ہے۔ ترجمان کے مطابق وہ بخیریت ہے اور اْس کو پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا ہے کیونکہ وہ ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے صحافی کے اغواء پر تشویش کا اظہار کیا ہے.

متعلقہ عنوان :