جنسی زیادتی کے واقعات سب سے بڑا مسئلہ ہے، بھارتیوں کی رائے ، قوانین میں خامیاں اور انصاف کا موجودہ نظام اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہے، سروے رپورٹ

جمعرات 24 اپریل 2014 07:34

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء)بھارتیوں کی اکثریت کے نزدیک جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں، پیو ریسرچ سینٹر کے ایک ملک گیر سروے کے مطابق 10 میں سے 9بھارتی باشندوں نے جنسی زیادتی کے واقعات کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے، جبکہ10 میں سے 8افراد کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

لوگوں کی اکثریت کا خیال تھا کہ اس سلسلے میں موجود قوانین میں خامیاں ہیں اور انصاف کا موجودہ نظام اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہے۔ سروے کے مطابق عوام کی اکثریت سمجھتی ہے کہ پولیس جنسی زیادتی کے واقعات کی تفتیش درست طور پر نہیں کرتی جس کی وجہ سے اکثر ملزم رہا ہوجاتے ہیں