ہٹاچی کمپنی چین میں دنیا کی تیز ترین لفٹ نصب کرے گی ،لفٹ دنیا کی تیز ترین لفٹ ہو گی اور اس سیگوانگ ژو سی ٹی ایف سینٹر کی 95ویں منزل تک 43 سیکنڈ میں پہنچا جا سکے گا۔ہٹاچی

جمعرات 24 اپریل 2014 07:35

ٹو کیو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء) جا پا نی ٹیکنالوجی کمپنی ہٹاچی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی چین کے شہر گوانگ ژو کی ایک عمارت میں 72 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی لفٹ نصب کرے گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ لفٹ دنیا کی تیز ترین لفٹ ہو گی اور اس سیگوانگ ژو سی ٹی ایف سینٹر کی 95ویں منزل تک 43 سیکنڈ میں پہنچا جا سکے گا۔گوانگ ژو میں یہ بلند عمارت 2016 میں مکمل ہو گی۔

ہٹاچی کا کہنا ہے کہ اس تیز ترین لفٹ میں ڈر نہیں لگے گا اور نہ ہی اس میں سوار افراد کے کان بند ہوں گے۔

(جاری ہے)

لفٹ ٹیکنالوجی کے ماہر ڈاکٹر جینا بارنے کا کہنا ہے کہ ہٹاچی کے لیے مسافروں کے آرام کو برقرار رکھنا بڑا چیلنج ہو گا۔’جب آپ اس رفتار سے اتنی بلندی پر جا رہے ہوتے ہیں تو کان ضرور بند ہوتے ہیں۔ اور ہٹاچی کے لیے یہی چیلنج ہے کہ مسافروں کو کوئی تکلیف نہ ہو۔‘گوانگ ڑو کی عمارت میں کْل 95 لفٹیں نصب کی جائیں گی جن میں سے دو لفٹیں تیز رفتار ہو گی۔اس وقت تائیوان میں ایک 101 منزلہ عمارت میں دنیا کی تیز ترین لفٹ نصب ہے جس کی رفتار 60.6 کلومیٹر تک ہے۔یہ لفٹ پانچویں منزل سے 89 ویں منزل تک 37 سیکنڈ میں پہنچتی ہے۔

متعلقہ عنوان :