کراچی ، مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 5 افراد قتل

جمعرات 24 اپریل 2014 07:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء)کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 5 افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان کے قریب 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں سول اسپتقاقل منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی شناخت حبیب اور معصوم کے نام ہوئی ہے جو پاکستان کوارٹر رہایشی ہیں جبکہ لسبیلہ پل کے قریب سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش سول اسپتال منتقل کردی۔ مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ منگھوپیر میں نامعلوم ملزمان نے ایک کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا،مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔ لیاقت آباد میں تین ہٹی پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت فراز کے نام سے ہوئی ہے جو گارڈن کا رہائشی اور جامعہ کراچی کا اسٹنٹ لیب تھا ۔

متعلقہ عنوان :