گوجرانوالہ ، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی تربیتی پرواز کے دوران ہنگامی لینڈنگ،پائلٹ و معاون پائلٹ محفوظ رہے، فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کو گوجرانوالہ کے قریب نندی پور پاور پراجیکٹ کے نزدیک ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

جمعرات 24 اپریل 2014 07:26

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء)گوجرانوالہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی تربیتی پرواز کے دوران ہنگامی لینڈنگ،لینڈنگ کے دوران پائلٹ،معاون پائلٹ سمیت تینوں افراد محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کا ہیلی کاپٹر معمول کے مطابق تربیتی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث اسے ہنگامی لینڈ نگ کرنا پڑی ۔ہیلی کاپٹر نے گوجرانوالہ کے قریب نندی پور پاور پراجیکٹ کے نزدیک ہنگامی لینڈنگ کی ۔لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر میں سوار پائلٹ میجر عثمان منظور اور معاون پائلٹ میجر وقار بٹ سمیت تینوں افراد محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :