رینٹل پاور کیس :ایک ملزم کی عدم پیشی کے باعث سماعت آگے نہ بڑ ھ سکی ، عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے 7مئی تک ملتوی کردی

جمعرات 24 اپریل 2014 07:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء) رینٹل پاور کیس ، احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں ایک ملزم کی عدم حاضری کے باعث سماعت 7مئی تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں رینٹل پاور کیس کی سماعت کا آغاز ہوا ، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی تو کیس میں ایک ملزم قدیر عدالت میں پیش نہ ہوا جس کے باعث سماعت آگے نہ بڑھ سکی اور عدالت میں ملزمان کی عدم پیشی کے باعث چالان کی کاپیاں تقسیم نہ کی جاسکیں اور نہ ہی ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر ہوسکی عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت سات مئی تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :