ملک میں بجلی کا شارٹ فال کم ہونے کے باوجود پنجاب بھر میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

جمعرات 24 اپریل 2014 07:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال کم ہونے کے باوجود پنجاب بھر میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے،کئی کئی گھنٹوں کی بجلی بندش نے نظام زندگی مفلوج کر رکھا ہے۔ این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق اس وقت ملکs میں بجلی کی رسد10ہزار 600 میگاوواٹ جبکہ بجلی کی طلب 12 ہزار300 میگاوواٹ ہے۔ اس میں ہائیڈل سے 3 ہزار 580 میگاوواٹ بجلی،تھرمل سے1 ہزار 610 جبکہ آئی پی پیز سے 5ہزار410 میگاوواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح1700 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں ان دنوں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ10 گھنٹے سے تجاویز کر چکا ہے۔ بیشتر علاقوں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی بجلی بندش نے لوگوں کو بے حال کر رکھا ہے۔لوگوں کا کہناہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ خدشہ ہے کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ جائے گا۔ حکومت کو شدید گرمی میں عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے چائیے۔

متعلقہ عنوان :