تیزی سے بلندی کی جانب گامزن کراچی اسٹاک مارکیٹ بدھ کے روز کریش ،کے ایس ای100انڈیکس29000پوائنٹ کی سطح سے نیچے گر گیا، بیک وقت4نفسیاتی حدکو کھوتا ہوا28700پوائنٹ کی کم ترین سطح پربند ہوا

جمعرات 24 اپریل 2014 07:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء) تیزی سے بلندی کی جانب گامزن کراچی اسٹاک مارکیٹ بدھ کے روز کریش ہو گئی ،کے ایس ای100انڈیکس29000پوائنٹ کی سطح سے نیچے گر گیا اور بیک وقت4نفسیاتی حدکو کھوتا ہوا28700پوائنٹ کی کم ترین سطح پربند ہوا ،شدیدمندی کے سبب سرمایہ کارو ں کے 1کھرب سے زائد روپے ڈوب گئے جبکہ سرمائے کا مجموعی حجم69کھرب روپے کی سطح سے گھٹ کر68کھرب روپے پر آگیا تاہم کاروباری لین دین بدھ کی نسبت 8کروڑ شیئرز زائد رہا ۔

منگل کو رونما ہونیوالی تیزی کے بعد بدھ کوکراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان دیکھا گیا ،منافع کے خاطر بڑے پیمانے پر حصص کی فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ تکنیکی کریشن کی زد میں آگئی اور مندی کا رجحان کاروبار کے اختتا م تک برقرار رہا جس کی وجہ سے مارکیٹ اچھی کاکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی ،بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 478.65پوائنٹ کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 29100،29000،28900اور29800پوائنٹ کی 4حدوں سے کم ہو گیا اور 28717.19پوائنٹ کی کم ترین سطح پر بند ہوا جبکہ 375.48پوائنٹ کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19962.07پوائنٹ اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 21791.59پوائنٹ سے کم ہو کر21483.67پوائنٹ پر آگیا ۔

(جاری ہے)

شدیدکاروباری اتار چڑھاؤ کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب 3ارب69کروڑ29لاکھ 63ہزار244روپے کی کمی واقع ہوئی اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 69کھرب94ارب8کروڑ56لاکھ 87ہزار857روپے سے کم ہو کر 68کھرب 90ارب39کروڑ27لاکھ 24ہزار613روپے ہو گیا ۔مندی کے باوجود بدھ کے روز27کروڑ71لاکھ 2ہزار حصص کا کاروبار ہوا جبکہ منگل کو19کروڑ14لاکھ85ہزار حصص کا کاروبار ہوا ۔

ماہرین کے مطابق فروخت کے دوران بڑے سرمایہ کاروں کی جانب سے کم قیمت حصص کی خریداری کا سلسلہ بھی برقرار رہا ۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر 371کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 107کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،242میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے لافارج پاکستان1کروڑ97لاکھ ،میپل لیف سیمنٹ 1کروڑ77لاکھ ،جہانگیر صدیق کمپنی 1کروڑ45لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 1کروڑ6لاکھ اور فوجی سیمنٹ 1کروڑ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے باٹا پاکستان کے بھاؤ میں 45.84روپے اور بہنیرو ٹیکسٹایل کے بھاؤ میں 39.95روپے کا اضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھاؤ میں 440روپے اور وائتھ پاکستان لمیٹڈ کے بھاؤ میں 50روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی

متعلقہ عنوان :