بارسلونا اوپن ٹینس،اعصام الحق اور روہن بوپنا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے،اعصام الحق اور روہن بوپنا نے فلپائن کے ٹریٹ ہوئے اور انگلینڈ کے ڈومنیک انگلوٹ کو 6-1 اور 6-1 سے ہرایا

جمعرات 24 اپریل 2014 07:24

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء) اعصام الحق اور روہن بوپنا نے بارسلونا اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔اسپین کے شہر بارسلونا میں 21 سے 27 اپریل تک شیڈول ٹینس ایونٹ میں پاک بھارت جوڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

بارسلونا اوپن ٹینس کے پہلے راؤنڈ میں اعصام الحق اور روہن بوپنا نے فلپائن کے ٹریٹ ہوئے اور انگلینڈ کے ڈومنیک انگلوٹ کو 6-1 اور 6-1 سے ہرایا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے دوبارہ اکھٹے ہونے کے بعد اعصام الحق اور روہن بوپنا پر مشتمل پاک بھارت جوڑی دبئی میں سیزن کا پہلا ٹائٹل جیت چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :