صو بے ریلوے کی زمینیں واپس کر دیں، اگر نہ کیں تو اس کے خلاف سپریم کو رٹ سے رجوع کرنا پڑے گا، خواجہ سعد رفیق،جن لو گوں نے اپنا عہد تو ڑاآئین اور پا کستان بنا نے والوں کو غدار قرار دیا ،اگر ان کے خلاف چپ رہے تو ملک قبرستان بن جا ئے گا ،افواج پا کستان کا وقار، عدلیہ کی آزادی اورذمہ دار صھا فت ہما ری تر جیحات ہیں جس پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کریں گے، محب وطن قوتوں کو دست گریباں نہیں ہو نے دیں گے،صحا فتی اور ریا ستی ادارے میں تنا و ختم کریں گے،سکھر میں مزدور کنو نشن سے خطاب

جمعہ 25 اپریل 2014 08:35

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25اپریل۔2014ء)وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے صو بوں سے کہا ہے کہ وہ ریلوے کی زمینیں واپس کر دیں اگر نہ کیں تو اس کے خلاف سپریم کو رٹ سے رجوع کرنا پڑے گا جن لو گوں نے اپنا عہد تو ڑاآئین اور پا کستان بنا نے والوں کو غدار قرار دیا اگر ان کے خلاف چپ رہے تو ملک قبرستان بن جا ئے گا افواج پا کستان کا وقار، عدلیہ کی آزادی اورذمہ دار صھا فت ہما ری تر جیحات ہیں جس پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کریں گے اور محب وطن قوتوں کو دست گریباں نہیں ہو نے دیں گے اور صحا فتی اور ریا ستی ادارے میں تنا و ختم کریں گے۔

سکھر میں ریلوے پریم یو نین کی جانب سے منعقد کئے گئے مزدور کنو نشن سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ مو جود ہ حکو مت کے دس ماہ میں ملک میں کچھ لوگ سیاسی بیروزگار ہوگئے ہیں اس لئے انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ اداروں میں کس طرح لڑ ائی کرائی جا ئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب ریلو ے کی وزرت ملی تو اس کی آمدنی اٹھا رہ ارب روپے اور خسارہ پچپن ارب رو پے تھا میں نے دس ماہ میں کسی کو نہیں نوازااور ریلوے کی بحالی کے لیے حکو مت سے بھیک نہیں ما نگ سکتا دس ماہ کے اقداما ت کے نتیجے میں ریلوے کا خسارہ نیچے آگیا ہے اور بیس لا کھ مسا فر دوبارہ واپس ریلوے کی طرف آئے ہیں ریلوے کی نجکا ری کی کو ئی ضرورت نہیں ہے تا ہم اس کی بحالی میں تین چار ماہ لگ سکتے ہیں کیو نکہ ہم اس میں کلچرل تبدیلی لا رہے ہیں ریلوے میں چوروں کی ٹا رگٹ کلنگ شروع کر دی ہے اور ان کی ڈنڈاپریڈ کرا رہے ہیں اور ان کی جگہ ایما ندار افسرمقرر کئے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم باغی ہیں پر ہم باغی تب بنتے ہیں جب کوئی آئین توڑتا ہے اور ایسے فیصلے افراد کے ہوتے ہیں نہ کے اداروں کے اس لئے کسی بھی ادارے پر تنقید نہیں ہونی چاہیے ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں پاکستان کی پہلی قرارداد پیش کرنے والے جی ایم سید کو غدار قرار دیا گیا 73 کے آئین پر دستخط کرنے والے والے خان غدار اکبر بگٹی کو مار دیا گیا ہم نے آمریت کو کبھی تسلیم نہیں کیا نہ ہی ہم پر ایسا کوئی داغ ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرونک میڈیا میں کچھ عناصر لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں آزادی صحافت کے نام پر زرد صحافت کرتے ہیں ہم آزادی صحافت کا تحفظ کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے میں خسارہ کمی کی طرف جارہا ہے آج بیس لاکھ مسافر واپس ٹرینوں میں سفر کر رہے ہیں ہم نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ریلوے میں میرٹ پالیسی کا نفاذ کو یقینی بنا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :