مذاکرات میں ڈیڈ لاک ہے،کو ئی پیش رفت نہیں ہو رہی خو رشید شاہ ،حکو مت نے طالبان کے رہا کیے گئے قیدیوں کی فہرست اس وقت تک فراہم نہیں کی ہیں ،حکو مت کو فہرستیں نہ صرف ہمیں بلکہ میڈیا کو بھی فراہم کرنا چا ہئیں،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 25 اپریل 2014 08:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25اپریل۔2014ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکو مت نے طالبان کے رہا کیے گئے قیدیوں کی فہرست اس وقت تک فراہم نہیں کی ہیں حکو مت کو فہرستیں نہ صرف ہمیں بلکہ میڈیا کو بھی فراہم کرنا چا ہئیں ان خیا لا ت کا اطہار انہوں نے کرچی روانگی سے قبل سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکو مت اور طا لبان کے درمیان اس وقت مذاکرات میں ڈیڈ لاک ہے اور اس میں کو ئی پیش رفت نہیں ہو رہی ہے کیونکہ ایجنسیاں اس وقت تک کچھ نہیں کر سکتیں جب تک سیکورٹی فورسز کچھ نہ کریں مگر وہ حکو مت کے فیصلے کا انتطا ر کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ میڈیا اور فوج کے درمیان مسئلے کو گھمبیر بنا دیا گیا ہے اور اس کو ٹھنڈے طریقے سے غور کر کے حل کرنا پڑے گا ورنہ بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے کیو نہ یک طرف میڈیا ہے دوسیر طرف حکو مت اور سیکو رٹی فورسز ہیں اس لیے جمہوریت کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ سنتالیس سال میں ہمیں ما رو لڑائیون اور حکو مت میں رہنے سے بڑا صبر و تحمل آگیا ہے اور نواز زرداری ملا قات بھی اسی سلسلے کی کڑی تھی کہ جو بھی مسائل ہوں وہ سیا سی قوتیں مل بیٹھ کر حل کر یں

متعلقہ عنوان :