ضمنی انتخابات، لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی ،سوات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا،PS35میں پیپلزپارٹی کے سہیل انورسیال41344،سوات حلقہ PK86سے تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر حیدر علی15111ووٹ لے کر کامیاب

جمعہ 25 اپریل 2014 08:22

لاڑکانہ،سوات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25اپریل۔2014ء)ضمنی انتخابات میں لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی، سوات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا،PS35میں پیپلزپارٹی کے سہیل انورسیال41344،سوات میں حلقہ PK86سے تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر حیدر علی15111ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز صوبائی اسمبلی کے 2حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے،سندھ کے حلقہ پی ایس35 لاڑکانہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سہیل انور سیال غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق41344ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ(ن) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شفقت حسین نے16838ووٹ حاصل کئے،ادھر خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 86 سے تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر حیدرعلی نے15111ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور ان کے مدمقابل مسلم لیگ(ن) کے امیدوار سردار خان نے13490ووٹ حاصل کئے۔