بھارتی کرکٹ ٹیم فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے پر پاکستان آنے کیلئے تیار ،سکیورٹی کا مسئلہ حل ہوجائے تو پاک بھارت کرکٹ کی دوریاں ختم ہوسکتی ہیں ،سکیورٹی خدشات ختم ہوجائیں تو پاکستان میں کھیل کے میدان آباد ہوجائینگے ، راجیو شکلا

جمعہ 25 اپریل 2014 08:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25اپریل۔2014ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہیں کہ دونوں ممالک کی عوام پاک بھارت میچ دیکھنے کو بے تاب ہیں اور خواب صرف پاکستانی نہیں بھارتی عوام بھی دیکھتے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فراہم کی جائے تو بھارتی ٹیم بھی پاکستان آنے کو تیار ہے سیکورٹی کا مسئلہ حل ہو جائے تو یہ دوریاں مٹ سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

بِگ تھری اور آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالات بہتر ہونے کی امید ہے اور اسی صورت میں پاکستانی کرکٹرز آئی پی ایل میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جلد از جلد اپنی سکیورٹی بہتر کرکے خدشات دور کرنے چاہیے صرف اسی صورت میں نہ صرف روایتی حریف بھارت سمیت تمام غیر ملکی ٹیمیں پاکستان کے ویران میدان آباد کرنے آئینگی ۔

متعلقہ عنوان :