کراچی، شاہد خان آفریدی کی گورنر سندھ سے ملاقات ، گورنر سندھ کی آل راؤنڈر کی کرکٹ کے کھیل میں فارمنس کی تعریف

جمعہ 25 اپریل 2014 08:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25اپریل۔2014ء)عالمی شہرت یافتہ اور مایہ ناز آل راوٴنڈر شاہد خان آفریدی نے گورنر ہاوٴس میں گورنر سندھ سے ملاقات کی، ملاقات میں گورنر سندھ نے آل راوٴنڈ شاہد خان آفریدی کی کرکٹ کے کھیل میں ان کی فارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے کھلاڑیوں کے لیے آپ ایک آئیڈیل ہیں ہر ایک نوجوان شاہد خان آفریدی بننے کا خواہش مند نظرآتا ہے، آل راوٴنڈ شاہد خان آفریدی نے گورنر سندھ سے کہا کہ جس طرح میں نوجوان کھلاڑیوں کا آئیڈیل ہوں بالکل اسی طرح آپ بھی میرے آئیڈیل مستقبل میں میرا وژن بھی آپ کی طرح عوام کی خدمت کرنا ہی ہوگا، صوبے کا ہر شخص آپ کی خدمات کا معترف ہے، شاہد خان آفریدی نے گورنر سندھ کوبتایا کہ وہ پاکستان میں پسماندہ علاقوں میں بیس ہیلتھ یونٹ بنانے کے خواہش مند ہیں جس کا آغاز انہوں نے اپنے والد کے نام سے منسوب ایک اسپتال سے کیا جو پشاور کے مضافات میں قائم ہے اس موقع پر گورنر سندھ نے ان کی کاوٴشوں کو سراہتے ہوئے کراچی اور صوبے سندھ کے دیگر علاقوں میں ان یونٹس کے قیام پر اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔