کراچی ، ڈیفنس میں دھماکہ ،خاتون سمیت6افراد جاں بحق ،خاتون اور بچے سمیت12افرادزخمی،دھماکے میں سرکاری گاڑی سمیت2گاڑیاں ،ایک رکشہ اور4موٹر سائیکلیں تباہ ،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دھماکہ ،خاتون سمیت6افراد جاں بحق ،خاتون اور بچے سمیت12افرادزخمی ہوگئے ،دھماکے کے نتیجے میں سرکاری گاڑی سمیت2گاڑیاں ،ایک رکشہ اور4موٹر سائیکلیں تباہ ہوئیں،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ،دھماکے کا ہدف مسجد نہیں تھی،پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری کے ساتھ بم ڈسپوزل اسکواڈبھی طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز4میں دہلی کالونی ریس کورس کے قریب واقع جامع مسجد فیضان جیلانی سے ڈیڑھ سو میٹر کے فاصلے پر رہائشی عمارت کے سامنے جمعہ کی نماز کے بعد زور دار دھماکہ ہوا۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں جائے وقوعہ پر گڑھا پڑ گیا ۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت6افراد جاں بحق اور12کے قریب زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زخمیوں میں خاتون اور2بچے بھی شامل ہیں جو راہ گیر تھے ۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں سرکاری ڈبل کیبن نمبرGS-5758ایک رکشہ اور4موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں ۔پولیس کے مطابق ڈبل کیبن سرکاری گاڑی سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومرو کے زیر استعمال تھی۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب ایک عمارت کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جب کہ آس پاس کی تمام عمارتیں زیر تعمیر تھیں ۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے جو جائے وقعہ کا معائنہ کر رہے ہیں ۔ جب کہ جائے وقوعہ پر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن ،ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات سمیت رینجرز اور پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران بھی پہنچ گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :