حکومت کی طالبان کے سامنے کڑی شرائط،نائن الیون سے پہلے والی صورتحال بحال کرو،قیدی اوررعایت دیں گے ،حکومت،طالبان کے مزید13قیدیوں کی رہائی کاامکان ،2طالبان گروپوں کا15شوال تک جنگ بندی کااعلان

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:54

اسلام آباد،میران شاہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء) حکومت نے طالبان کے سامنے کڑی شرائط رکھتے ہوئے کہاکہ نائن الیون سے پہلے کی صورتحال بحال کروقیدی اوررعائتیں دیں گے ،طالبان کے مزید13قیدیوں کی رہائی کاامکان ہے ،دوسری جانب طالبان کے 2گروپوں نے 15شوال تک جنگ بندی کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کے طالبان سے رابطے بحال ہوگئے ہیں اورحکومت نے طالبان کے سامنے کڑی شرائط رکھ دی ہیں حکومت نے کہاہے کہ طالبان جنگ بندی کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں نائن الیون سے پہلے جیسی صورتحال بحال کریں تونہ صرف ان کے قیدیوں کورہائی ملے گی بلکہ انہیں مزیدرعائتیں بھی دیں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق طالبان کے مزیدتیرہ قیدیوں کی رہائی کابھی امکان ہے ۔دوسری جانب شمالی وزیرستان میں طالبان کی جانب سے پمفلٹ تقسیم کئے گئے ہیں جن میں طالبان کے دوگروپوں خان سیدعرف سجناگروپ اورشہریارگروپ نے 15شوال تک جنگ بندی کااعلان کیاہے۔

متعلقہ عنوان :