وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے حیدر گیلانی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی،تحریک طالبان پاکستان کے زیر کنٹرول کسی گروپ نے اغواء نہیں کیا، تاوان کی غرض سے اغواء کیا گیا ہو ں ، حیدر گیلانی

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے حیدر گیلانی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔ویڈیو میں حیدر گیلانی نے کہا کہ اس کو تحریک طالبان کے زیر اثر کسی دہشت گرد گروپ نے نہیں تاوان کی غرض سے اغواء کیا گیا ہے۔حیدر گیلانی کے بدلے 2 ارب روپے کے تاوان مطالبہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے اغواء شدہ بیٹے حیدر گیلانی کی نئی ویڈیو سکیورٹی کو حکام کو مل گئی ہے جس میں حیدر علی گیلانی نے کہا کہ اسے تحریک طالبان پاکستان کے زیر کنٹرول کسی گروپ نے اغواء نہیں کیا بلکہ کسی اور گروپ نے تاوان کی غرض سے اغواء کیا ہے۔

حیدر گیلانی نے کہا کہ اگر ایک ماہ میں تاوان کی رقم ادا نہ کی گئی تو یہ مجھے قتل کر دیں گے۔ حیدر گیلانی نے کہا کہ اغواء کاروں کو2 ارب روپے دیکر مجھے ان سے رہائی دلوائی جائے ۔سکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ویڈیو میں حیدر گیلانی کی حالت انتہائی خراب تھی اور انہیں زنجیروں سے باندھ رکھا تھا جبکہ بندوقیں بھی ان پر تانی گئی ہیں۔