بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر پر پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال گولہ باری ،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی پر دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں

ہفتہ 26 اپریل 2014 08:11

راولپنڈی،پونچھ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء)بھارتی فوج نے پونچھ سیکٹر میں جمعہ کی علی الصبح پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال بھاری توپ خانے اور ہتھیاروں سے فائرنگ کی تاہم پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جمعہ کی صبح پونچھ سیکٹر پر بھارتی فوجیوں نے پاکستانی علاقوں پر مارٹر گولے اور بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاکستانی فوج نے فوری بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی گنوں کو خاموش کرادیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :