پا ک فضا ئیہ کی تقریب تقسیم اعزازات، تقریب میں پاک فضائیہ کے 25افسران کو ستارئہ امتیاز (ملٹری)، 27افسران کو تمغہ امتیاز( ملٹری)02 افسران کو امتیازی اسناد جبکہ 30 جونیئر کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت (ملٹری) درجہ اوّل کے اعزازات دیئے گئے

ہفتہ 26 اپریل 2014 08:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء ) اےئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک پروقا ر تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان اےئر فورس کے افسران اور جونےئر کمیشنڈ افسران کو نان آپریشنل ملٹری اعزازات دےئے گئے۔اس تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ تھے۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں پاک فضائیہ کے 25افسران کو ستارئہ امتیاز (ملٹری)، 27افسران کو تمغہ امتیاز( ملٹری)02 افسران کو امتیازی اسناد جبکہ 30 جونےئر کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت (ملٹری) درجہ اوّل کے اعزازات دےئے گئے۔

یہ اعزازات ان کو پاک فضائیہ میں ان کی بہترین خدمات کے اعتراف کے طور پر دئیے جاتے ہیں جو کہ انہوں نے پاک فضائیہ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کی ہوتی ہیں۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فضائیہ کے اعلٰی افسران اور جونیئر کمیشنڈ افسران نے شرکت کی۔