مغرب یوکرین پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتا ہے، روس، امریکہ کے پروپیگنڈے کا مقصد روس کو بدنام کرنا ہے، سر گئی لاروف

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:44

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء ) روس نے کہا ہے مغربی ممالک یوکرائن پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیرِ خارجہ سر گئی لارف کا کہنا تھا کہ مغرب اپنے علاقائی سیاسی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے یوکرین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، اور اسے یوکرین کے عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پروپیگنڈے کا مقصد روس اور ان لوگوں کو بدنام کرنا ہے جو کیئف کے حکام کی غیر قانونی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :