شمالی افغانستان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 43ہوگئی ، سیکڑوں افراد بے گھر

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:44

افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں میں تباہ کن سیلاب سے کم از کم 43 افراد ہلاک اور سینکڑوں ب نے گھر ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق صوبہ جوزجان کے گورنر نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔سیلاب سے متاثرہ علاقے میں لوگوں نے اپنے مکانات کی چھتوں پر پناہ لی ہوئی ہے اور ان کی امداد کے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کیے گئے ہیں۔

جوزجان کے علاوہ افغانستان کے شمال اور مغربی صوبوں میں بھی سیلاب کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

جوزجان کے گورنر بامراد قونلی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’سیلاب سے ہزاروں مکانات تباہ ہوئے ہیں اور ہزاروں شہری مشکلات کا شکار ہیں۔‘طوفانی بارش اور سیلاب نے علاقے کے کچے مکانات کو تباہ کر دیا ہے اور اس صوبے میں بہت سے مکانات اب بھی زیرِ آب ہیں۔متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والے بی بی سی کے نامہ نگار نوید نذیری کا کہنا ہے کہ ایک مقامی خاتون نے بتایا کہ اچانک شام کے وقت سیلابی پانی آیا اور اس کے دو بچے بہہ گئے۔گورنر بامراد نے بی بی سی کو بتایا کہ صوبے کے تین دوردراز اضلاع سیلاب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :