شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی : امریکہ اور جنوبی کوریا کا مشترکہ ردعمل دکھانے کا عزم ،شمالی کوریا نہ صرف ایشیا بلکہ امریکہ کیلئے بھی سنگین خطرہ ہے ، بارراک اوبامہ ، موجودہ صورتحال میں امریکی صدر کا سیول کا دورہ پیانگ یانگ کیخلاف دونوں ممالک کے متحد ہونے کا واضح پیغام ہے پارک جیون ہائی

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:45

سیول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء) جنوبی کوریا اور امریکہ نے شمالی کوریا کی کسی بھی اشتعال انگیزی کیخلاف مشترکہ عمل دینے کے عزم کا اظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیول میں جنوبی کوریا کی ہم منصب پارک جیون ہائی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا کہ شمالی کوریا نے اگر کسی اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا تو اس کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا نہ صرف ایشیا بلکہ امریکہ کیلئے بھی سنگین خطرہ ہے اس موقع پر جنوبی کوریا کی صدر نے کہا کہ جب شمالی کوریز مزید اشتعال انگیزی کی دھمکی دیتے ہوئے سرعام ایک اور میزائل تجربے کی بات کرتا ہے تو ایسے موقع پر صدر باراک اوبامہ کا جنوبی کوریا کا دورہ شمالی کوریا کے لئے واضح پیغام ہوگا کہ پیانگ یانگ کی اشتعال انگیزیوں کو برداشت نہیں کیاجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :