چین،سنکیانگ میں داڑھی بڑھانے والوں سے متعلق معلومات کیلئے نقد انعام پیشکش

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:45

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء)چین کے دور افتادہ علاقے سنکیانگ میں حکام نے ایسے افراد سے متعلق معلومات دینے والوں کو نقد انعام دینے کی پیشکش کی ہے جو اپنے ایسے ہمسایوں ، سے متعلق بتائیں گے جنہوں نے اپنی داڑھی بڑھا رکھی ہے ، یہ بات سرکاری میڈیا نے بتائی ۔

گلوبل ٹائمز نے گزشتہ روز کہا کہ شایا کاؤنٹی میں حکام نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں پچاس ہزار یوان سے زائد (8ہزار ڈالر) کے انعام کی پیشکش کی گئی ہے جو کہ داڑھیاں بڑھانے والوں سے متعلق معلومات سمیت دیگر مختلف نوعیت کی اطلاعات فراہم کریں گے۔

سنکیانگ مسلسل اکثریت مسلم یوغیر نسلی اقلیت کے ارکان اور حکام کے درمیان جھڑپوں کی زد میں رہتا ہے جن کے نزدیک داڑھی رکھنا مذہبی اور ثقافتی روایت ہے۔

(جاری ہے)

چین تشدد کی ذمہ داری غیر ملکی دہشت گرد گروپوں سے تعلقات رکھنے والے علیحدگی پسندوں پر عائد کرتا ہے جبکہ حقوق انسانی گروپ کہتے ہیں کہ حکام یوغیر پر مذہبی اور ثقافتی پابندیوں کو جواب بخشنے کے لئے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔

گلوبل ٹائمز نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ شایا میں مالی انعام کی پیشکش میں مقامی لوگوں سے متعلق غیر قانونی مذہی سرگرمیوں سے متعلق معلومات بھی شامل ہیں ۔سنکیانگ کے حکام نے ایک مہم بھی شروع کررکھی ہے جس کے تحت مقامی خواتین کو نقاب اوڑھنے سے ان کی حوصلہ شکنی کی کوشش کی جاتی ہے جو یوغیر خواتین میں مشترکہ روایت ہے ۔صحرائی اواسیس شہر کاشغر میں مقامی لوگوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ سرکاری دفاتر ، بنکوں اور عدالتوں میں داخلے کے لئے خواتین کو نقاب ہٹانے پڑتے ہیں اور مردوں کو کلین شیو ہونا چاہیے ۔

سنکیانگ جو چین کا چھٹا بڑا خطہ ہے ، سٹرٹیجک لحاظ سے اہم خطہ ہے جو کہ وسطی ایشیاء کو چین سے ملاتا ہے اور یہاں تیل و گیس کے نمایاں ذخائر پائے جاتے ہیں ، پولیس خطے میں مشتبہ افراد پر گزشتہ اکتوبر میں بیجنگ کے تیانگ من سکوائر سے ایک کار کو ٹکرانے کا الزام عائد کرتی ہے جس میں دو سیاح اور گاڑی میں سوار تین افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔واقعہ کے بعد صدر ژی جنپنگ نے سکیورٹی اقدامات بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا ۔

یوغیر کے ایک بے باک معلم الہام توہتی نے حادثے پر حکومت کے الزام کو چیلنج کیا تھا ، انہیں رواں سال دہشت گردی کے الزامات پر حراست میں لے لیا گیا تھا جس پر امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے تنقید کی گئی ۔حکام یہ الزام بھی عائد کرتے ہیں کہ سنکیانگ کے باشندوں نے جنوب مغربی شہر کنمنگ میں مارچ میں قتل عام کیا جس میں 30سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :