قازقستان کا پہلا زمینی رسد گاہ مصنوعی سیارہ آ ئندہ ہفتے مدار میں چھوڑا جائیگا

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:49

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء)قازقستان کا پہلا زمینی رسد گاہ مصنوعی سیارہ آ ئندہ ہفتے فرانسیسی گیانا میں کورو کے یورپی فلائی مرکز سے مدار میں بھیجا جائے گا ، یہ بات مصنوعی سیارہ چھوڑنے والی کمپنی اریان سپیس نے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ 830 کلوگرام(1829پونڈ) وزنی مصنوعی سیارہ قازقستان کو نقشہ سازی و سکیورٹی ، قدرتی تبدیلیوں کو مانیٹر کرنے اور زراعت سے متعلق اعداد وشمار کرے گا اور ناگہانی آفت کی صورت میں امدادی کارروائیوں میں معاونت فراہم کرے گا ۔کوروکے وقت کے مطابق رات کو مصنوعی سیارہ کاز ایوساٹ۔1 پیر کو لائٹ ویٹ ویگا لانچ سے چھوڑا جائے گا ، یہ تقریباً مدار کے گرد چکر لگائے گا اور سات سال تک کار آمد رہے گا ۔