آج پاکستان ایک جمہوری اورمہذب ریاست کے طورپرجاناجاتاہے،پرویزرشید،حالیہ پیش آنے والے واقعات کے بعدفریقین نے قانون اورآئین کاراستہ اختیار کیاہے جو قابل تعریف ہے،موجودہ حکومت نے ہرایک سیاسی قوت کے مینڈیٹ کااحترام کرکے سیاسی برداشت کے غیرمعمولی کلچرکوفروغ دیاہے،حکومت محاذآرائی امن ،یکجہتی اورمفاہمت کے ماحول کوفروغ دے رہی ہے ،وفاقی وزیراطلاعات کارپجاکی تقریب سے خطاب

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء)وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرپرویزرشیدنے کہاہے کہ آج پاکستان ایک جمہوری اورمہذب ریاست کے طورپرجاناجاتاہے۔ وہ جمعہ کویہاں راولپنڈی اسلام آبادفوٹوجرنلسٹ ایسوسی ایشن (ریپجا)سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ سیاست اورصحافت ایک نئے دورمیں داخل ہوچکی ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہے وہ دن چلے گئے ہیں جب میڈیاکی آزادی پرقدغن لگائی جاتی تھی اب ریاست ،سیاسی جماعتیں اورسوسائٹی نے ماضی سے سبق سیکھ لیاہے اورخودکوسدھارلیاہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ یقیناًاچھی نیک شگون ہے کہ حالیہ پیش آنے والے واقعات سے جوفریقین متاثرہوئے ہیں وہ قانون اورآئین کاراستہ اختیارکررہے ہیں ۔انہوں نے پیمراسے رجوع کیاہے اورشکایت درج کرائی ہے جوکہ قابل تعریف ہے ۔

(جاری ہے)

ان تمام مثبت رجحانات کی وجہ سے پاکستان کودنیامیں ایک جمہوری اورمہذب ریاست کے طورپرجاناجارہاہے ۔انہوں نے فوٹوصحافیوں پرزوردیاکہ وہ پاکستان کے حقیقی اورسافٹ امیج کواس بدلتے ہوئے حالات میں اجاگرکریں اورتصویرکاروشن رخ دکھائیں تاکہ پاکستان امن خوشحالی اوریکجہتی کی راہ پرگامزن ہو۔

سینیٹرپرویزرشیدنے کہاکہ موجودہ حکومت نے ملک میں ہرایک سیاسی قوت کے مینڈیٹ کااحترام کرکے سیاسی برداشت کے ایک غیرمعمولی کلچرکوفروغ دیاہے ۔انہوں نے ریاست کودرپیش مشکلات کے حل کیلئے اتحادکی ضرورت پرزوردیااورکہاکہ موجودہ حکومت محاذآرائی پریقین نہیں رکھتی بلکہ اس کے بجائے وہ امن ،یکجہتی اورمفاہمت کے ماحول کوفروغ دے رہی ہے ۔انہوں نے فوٹوصحافیوں کیلئے تربیتی ورکشاپس کے انعقاداوران کی پیشہ وارانہ فرائض کے انجام دہی میں درپیش مختلف خدشات کوحل کرنے کیلئے پی آئی اوراوٴتحسین علی خان کواقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ۔اس موقع پروفاقی وزیر کی ہدایت پرپی آئی ڈی نے فوٹوجرنلسٹ کوپروفیشنل جیکٹس بھی فراہم کیں۔

متعلقہ عنوان :