جناب وزیراعلیٰ قوم آپ کے ساتھ ہے․․․․!!،شہبازشریف نے ہمیشہ رہنمائی کی،ان کی شخصیت جگنو جیسی ہے جو اندھیرے میں بھی روشنی دیتا ہے،صدر لاہورچیمبر کا خراج تحسین

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء)سارک انٹرنیشنل نمائش کی افتتاحی تقریب کے دوران لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سہیل لاشاری نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہمیشہ ہماری بھر پور حوصلہ افزائی کی ہے اور سارک انٹرنیشنل نمائش کے انعقاد میں صوبائی قیادت نے بہت تعاون کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کا یہ پسندیدہ شعر ہے جو کہ وہ اکثر پڑھتے ہیں اور یہ شعر مجھے بھی بہت پسند ہے۔

(جاری ہے)

ان اندھیروں میں بھی منزل تک پہنچ سکتے ہیں ہم
جگنوؤں کو راستہ تو یاد ہونا چاہیے

انہوں نے اس شعر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ در حقیقت وزیراعلیٰ کی شخصیت خود ایک جگنو جیسی ہے اور مجھے امید ہے کہ شہباز شریف بھی جگنو کی طرح ملک و قوم کو روشنی دینے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے ہمیشہ ہماری رہنمائی کی ہے اورقوم اس وقت آپ کے ساتھ ہے۔ آج ملک کی اقتصادی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور مہنگائی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سب سے زیادہ سرمایہ کار دوست اور پر امن صوبہ ہے اور پنجاب حکومت متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔