اوچ پاور ٹوکی افتتاحی تقریب ،وزیراعلیٰ بلوچستان کی وفاق پر ہلکے پھلکے انداز میں کڑی تنقید

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:40

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء )وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکڑعبدالمالک بلوچ نے اوچ پاور ٹوکی افتتاحی تقریب میں جہاں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے بلوچستان سے لگاوکاذکرکیا وہاں ہلکے پھلکے انداز میں کڑی تنقیدبھی کرڈالی وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں اوچ پاور پلانٹ سے نزدیکی علاقوں کو بجلی کی عدم فراہمی کا عوامی شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان سے گڈوکو بجلی چلی تو جاتی ہے تاہم واپس نہیںآ تی لہٰذانصیرآباداورسبی ڈویژن کو خصوصی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی دی جائے تو عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے وزیراعلیٰ کی مسکراہٹ میں پوشیدہ اس تنقید کانوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے اپنے خطاب میں نصیرآباد وجعفرآباد کو علیحدہ سے خصوصی ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے بجلی فراہمی کا اعلان کردیا۔

متعلقہ عنوان :