قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس آ ج ہوگا ،اجلاس میں عالمی عدالتی کانفرنس کے اعلامیے اور سفارشات کی روشنی میں عدلیہ کے لئے نئی گائیڈ لائن تیار کی جائے گی

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء)قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس آ ج ہفتہ کو لاہور میں منعقد ہوگا ۔چیئرمین و چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عالمی عدالتی کانفرنس کے اعلامیے اور سفارشات کی روشنی میں عدلیہ کے لئے نئی گائیڈ لائن تیار کی جائے گی ۔اجلاس میں 2009 کی عدالتی پالیسی بارے بھی مشاورت کرے گا۔ ماتحت عدلیہ میں مقدمات کا نمٹانے کا اختیار کا جائزہ بھی لیا جائیگا جبکہ اعلی عدلیہ میں ججوں کی خالی آسامیوں بارے بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔