وزارت داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کی سفارش پر وفاقی پولیس کے چار ڈی ایس پیز سمیت گیارہ افسران کو تین سال کے لئے ایف آئی اے میں ٹرانسفر کر دیا ، نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:41

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء)وزارت داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کی سفارش پر وفاقی پولیس کے چار ڈی ایس پیز سمیت گیارہ افسران کو تین سال کے لئے ایف آئی اے میں ٹرانسفر کر دیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے میں سٹاف کی کمی کے باعث ڈی جی ایف آئی اے نے وزارت داخلہ سے سفارش کی تھی کہ وفاقی پولیس سے چند قابل افسران کو ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر ٹرانسفر کیا جائے جس پر وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس کے چار ڈی ایس پیز اور سات انسپکٹروں کو ایف آئی اے میں ٹرانسفر کیا ہے جو تین سال تک ڈیپوٹیشن پر ایف آئی اے میں تعینات رہیں گے۔

ان افسران میں ڈی ایس پی خالد مسعود، ادریس راٹھور،حسین لاسی اور عبدالرشید نیازی شامل ہیں جبکہ انسپکٹرز میں فیاض تنولی،اسجد الطاف، غلام محمد باقر،شفیق مرزا،محمد نذیر ،رانا اکرم و دیگر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران کی ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کا وزارت داخلہ نے نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :