سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر مارون اتاپتو کو ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کر دیا ، مارون اتا پتو کو اگلے ماہ اسکاٹ لینڈ، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی سیریز کے لئے ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے،سری لنکن بورڈ

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:34

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر مارون اتاپتو کو ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کر دیا ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مارون اتا پتو کو اگلے ماہ اسکاٹ لینڈ، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی سیریز کے لئے ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے جب کہ سابق ٹیسٹ اسپنر روان کلپگے اسی مدت میں ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

مارون اتا پتو کو انگلینڈ کے پال فاربریس کی جگہ سری لنکا کا عبوری کوچ مقرر کیا گیا ہے، پال فار بریس نے اسی ہفتہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں نائب کوچ کی ذمہ داریاں ملنے کے باعث استعفی دے دیا تھا۔واضح رہے کہ مارون اتاپتو 90 ٹیسٹ، 268 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :