چوہدری برادران کی دعوت بھارتی لیجنڈ امیتابھ بچن نے قبول کرلی،جلد چوہدری برادران کا مہمان بن کر پاکستان آؤں گا، امیتابھ بچن

اتوار 27 اپریل 2014 08:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2014ء)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی پاکستان آنے کی دعوت انڈین فلم کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن نے قبول کر لیا ور کہا کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے۔ تفصیلات ک یمطابق 15 روز قبل چوہدری شجاعت حسین نے بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ امیتابھ بچن کو خط کے ذریعے پاکستان آنے کی دعوت دی تھی جس پر امیتابھ بچن نے چوہدری شجاعت حسین کو جوابی خط میں کہا کہ وہ بہت شرمندہ ہیں کہ تاخیر سے آپ کو خط کا جواب دے رہے ہیں اور اس کی وجہ انڈیا سے باہر تھا ۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن نے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہوئی ہے کہ پہلی مرتبہ انہیں کسی پاکستان کے سیاسی خاندان نے پاکستان آنے کی دعوت دی اور بہت اچھ لگا۔ امیتابھ بچن نے کہا کہ وہ بہت جلد چوہدری برادران کے مہمان بن کر پاکستان آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کی بہت سی یادیں پاکستان کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں اور جب ایکسیڈنٹ ہوا تو اس دوران پاکستانی ماؤں بیٹوں نے بہت دعائیں کی تھیں اور پاکستان ماؤں،بیٹیوں کی محبت کو بیان کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں جبکہ امیتابھ بچن نے کہا کہ فیصل آباد جو کہ ان کی والدہ محترمہ کا آبائی شہر تھا وہاں پر جانے کو بہت بیتاب ہوں اور کراچی شہر جو میرے دادا کا آبائی شہر ہے وہاں پر بھی جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :