کابل،سکیورٹی فورسز کے حملے میں دس طالبان ہلاک،متعدد زخمی ہوگئے،امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،پانچ نیٹو فوجی ہلاک ہوگئے

اتوار 27 اپریل 2014 08:07

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2014ء)افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے حملے میں دس طالبان ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوج کے ترجمان نازیق اللہ سلطانی نے کہا کہ صوبہ غزنی میں علی الصبح سکیورٹی فورسز نے طالبان حملے کا نشانہ بنایا جس میں دس طالبان ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں مقامی کمانڈر سید نور محمد بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے علاقے میں طالبان کے صفایا تک اپریشن جاری رہے گا۔ادھرافغانستان میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پانچ نیٹو فوجی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتحادی فوج کی جانب سے جایر ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ امریکی فوجی ہیلی کاپٹر صوبہ کنہڑ میں گر کرتباہ ہوگیا جس میں پانچ اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔