شام،صوبہ دارعا میں جھڑپیں،88باغی اور سرکاری فوجی ہلاک

اتوار 27 اپریل 2014 08:08

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2014ء)شام کے جنوبی صوبہ داراعا میں سٹرٹیجک شہروں کے کنٹرول کے لئے دو روزہ جھڑپوں میں کم ازکم 88باغی اور سرکاری فوجی ہلاک ہو گئے ، یہ بات ایک مانیٹرنگ گروپ نے ہفتہ کے روز کہی ۔ برطانیہ میں قائم حقوق انسانی کے لئے شامی مبصر گروپ نے کہاکہ جمعرات کو شروع ہونیوالی لڑائی میں 45اپوزیشن جنگجو اور 43 سرکاری فوجی ہلاک ہو چکے ہیں ۔

مبصر گروپ کے ڈائریکٹررمی عبدالرحمن نے اے ایف پی کو بتایا کہ باغی فورسز بشمول القاعدہ کے شام سے منسلک النصریٰ فرنٹ کے جنگجوؤں نے جمعرات کو سٹرٹیجک تال الجبیہ پہاڑی پر قبضہ کرلیا تھا۔جھڑپیں جاری تھیں جیسا کہ اپوزیشن جنگجو ایک اور قریبی پہاڑی چوٹی کے قبضے کے لئے کوشاں ہیں تاکہ داراعا میں ان کے زیر کنٹرول علاقے کو قنیطرہ کے ساتھ ملایا جاسکے جو کہ اسرائیلی مقبوضہ بولان پہاڑیوں سے ملتا ہے ۔

(جاری ہے)

مبصر گروپ نے کہاکہ باغی فورسز نے جھڑپوں کے دوران ہتھیار اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا اور سرکاری فوجیوں نے بھاری توپ خانے اور ہیلی کاپٹر کی مدد طلب کرلی ہے تاکہ پہاڑی پر دوبارہ سے کنٹرول حاصل کیا جاسکے ۔ ہفتے کے روز عبدالرحمن کا کہناتھا کہ اپوزیشن اپنی کوششیں تالالجبیہ سے پانچ کلومیٹر (تین میل) دور تال جامو چوٹی پر قبضے کے لئے مرکوز کئے ہوئے ہیں تاکہ ان کے زیر کنٹرول علاقوں کو آپس میں جوڑا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :