ینگون،مذہبی سکول میں آگ لگنے کے واقعہ میں 13بچوں کی ہلاکت پر 2 اماموں کو 8سال کی قید کی سزا ،اپریل2013ء میں ینگون میں مسجد سے ملحق سکول میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی تھی

اتوار 27 اپریل 2014 08:09

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2014ء )مذہبی سکول میں آگ لگنے کے واقعہ میں 13بچوں کی ہلاکت پر 2 اماموں کو 8سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے ، یہ بات ریاستی ذرائع ابلاغ نے ہفتے کے روز بتائی ۔اپریل2013ء میں ینگون میں مسجد سے ملحق سکول میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی تھی جب 70کے قریب بچے سو رہے تھے جن میں یتیم بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میانمر کے اخبار نیولائٹ کے مطابق گزشتہ روز ینگون کی ایک عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آگ الیکٹریکل ریگولیٹر کے زیادہ گرم ہونے کے با عث لگی اور سکول کا دروازہ مکمل طور مقفل تھا۔

متاثرین دم گھٹنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے کیونکہ وہ باہر نکلنے کے قابل نہیں تھے ۔اس سانحہ کے بعد مذہبی کشیدگی ملک بھر میں پھیل گئی اور بدھا مسلمانوں میں بے چینی پھیل گئی لیکن اتھارٹیز نے جلد ہی اس پر قابو پا لیا ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو سزا پانے والے اپیل دائر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔