جاپانی موبائل کیریئر این ٹی ٹی ڈوکومو نے بھارت میں اپنا ٹیلی کام بزنس ختم کرنے کا اعلان کردیا

اتوار 27 اپریل 2014 08:11

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2014ء)جاپانی موبائل کیریئر این ٹی ٹی ڈوکومو نے بھارت میں اپنا ٹیلی کام بزنس ختم کرنے کا اعلان کردیاہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو میں قائم کمپنی نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہاکہ وہ ٹاٹا ٹیلی سروسزمیں اپنے 26.5 فیصد شیئرز فروخت کردیگی، گزشتہ روز بورڈ میٹنگ میں ڈائریکٹرز نے کمپنی کے کارکردگی اہداف کے حصول میں ناکامی کی صورت میں اپنے شیئر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈوکومو بھارتی کمپنی میں گزشتہ 5سال کے دوران 2.6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکی ہے۔ قبل ازیں جاپانی فارماسیوٹیکل کمپنی ڈائیچی سانکیو بھی بھارت چھوڑچکی ہے جبکہ آٹومیکر ٹویوٹا، برطانوی موبائل آپریٹر وڈافون اور جنوبی کورین اسٹیل کمپنی پوسکو کو بھی بھارتی مارکیٹ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :