طالبان یاناراض بلوچ بھائیوں سے مذاکرات کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہیں،عبدالمالک بلوچ ، بلوچستان میں قیام امن کی بحالی کیلئے تمام اضلاع میں یکساں انتظامی نظام لاکر پولیس اور لیویز فورس میں فرق ختم کیا جائے گا ، قبائلی لیویز فور س کوپولیس میں ضم کیا جائے گا ، بلوچستان حکومت کرپشن کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ، ایس ایچ اور پٹواری کلچرکو ختم کرنے کیلئے ہوم ورک کا آغاز کردیا گیا ہے، اساتذہ اور ڈاکٹرز کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،عوامی اجتماع سے خطاب

اتوار 27 اپریل 2014 08:01

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2014ء )وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ بلوچستان حکومت کرپشن کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ عام آدمی کو حکومت کے گڈ گورننس کے ثمرات پہنچ سکیں ایس ایچ اور پٹواری کلچرکو ختم کرنے کیلئے ہوم ورک کا آغاز کردیا گیا ہے کیونکہ ان دونوں نے اپنی طاقت کے زور سے عوام کے ساتھ ہمیشہ ناانصافیاں کی ہیں اساتذاہ اور ڈاکڑ کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ٹیچرز سکول جائے گا تو تنخواہ ملے گی غیر حاضر ٹیچرز اور ڈاکڑ کو کسی صورت بھی تنخواہ نہیں ملے گی بلوچستان حکومت طالبان یاناراض بلوچ بھائیوں سے مذاکرات کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہیں بلوچستان میں قیام امن کی بحالی کیلئے تمام اضلاع میں یکساں انتظامی نظام لاکر پولیس اور لیویز فورس میں فرق ختم کیا جائے گا اور قبائلی لیویز فور س کوپولیس میں ضم کیا جائے گا کیونکہ لیویز فورس 21ویں صدی کے تقاضوں کو پورا نہیں کر پا رہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مراد جمالی میں میڈیا کے نمائندوں اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانہ کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر میر اظہار خان کھوسہ رکن صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی این پی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن میراں بخش بلوچ عبدالرسول بلوچ آفیسران قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومت نے بلوچستان کی عوام اور نوجوانوں کو آغاز حقوق پیکج کے نام پر بیوف بنایاجوسفید جھوٹ کے سوا کچھ نہیں تھا ہم نے اپنے نوجوانوں کو مستقل کیا ہے اور کہاکہ بلوچستان حکومت اور وفاق کے درمیان مثبت ہم آہنگی ہے ترقیاتی بجٹ میں اسی فیصد فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں منصوبوں کی جلد تکمیل سے نہ صرف صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا بلکہ ہزاروں خاندانوں کو روزگار کے موقع بھی ملیں گے اور کہاکہ پٹ فیڈر کینال کی بحالی کے کام اور ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ الله یار اور اوستہ محمد کی سیوریج نظام میں کروڑوں کے خردبرد کی تحقیقات جاری ہے کرپشن میں ملوث آفیسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈیرہ مراد جمالی کے شہریوں کو مالکانہ حقوق دینے اور میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کو دوکروڑ روپے بھی دینے کا اعلان کیا ۔