شمالی وزیرستان میں اراضی کے تنازعہ پر2 قبائل میں تصادم سے7 افراد جاں بحق، 3 زخمی،3روز کے دوران 17افراد ہلاک اور 14زخمی ہوگئے

اتوار 27 اپریل 2014 08:04

میران شاہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2014ء ) پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل دتہ خیل میں 2 قبائل میں اراضی کے تنازعہ پر مسلح تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پاک افغان سرحد کے قریب 2 قبائل میں کافی عرصہ سے اراضی کا تنازعہ چلا آرہا تھا اور گزشتہ 4 روز سے دونوں قبائل کے افراد ایک دوسرے کے خلاف مورچہ بند تھے ہفتہ کی صبح جب تنازعہ شدت اختیار کر گیا تو دونوں جانب سے ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا اور راکٹ لانچر فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، لوڑہ منڈی میں زمین کے تنازعے پر پپلی اور مداخیل قبائل میں تین روز سے جھڑپیں جاری ہیں جن میں دونوں گروپ ایک دوسرے کے خلاف میزائلوں ،مارٹر توپوں ، راکٹوں اور دیگر خودکار ہتھیار وں کا استعمال کر رہے ہیں،علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے جس کے باعث لوگوں نقل مکانی کررہے ہیں۔

دو قبائل میں مسلح تصادم میں3روز کے دوران 17افراد ہلاک اور 14زخمی ہوگئے۔