کراچی اسٹا ک مارکیٹ مسلسل دوسرے ہفتہ بھی مندی کی زد میں رہی، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 29100پوائنٹ کی سطح توعبور کر گیا، منافع خوری کے باعث مارکیٹ 29000پوائنٹ کی نفسیاتی حد کو برقرا ر نہ رکھ سکی، 28800پوائنٹ کی کم ترین سطح پر بند ہوئی

اتوار 27 اپریل 2014 08:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2014ء) کراچی اسٹا ک مارکیٹ مسلسل دوسرے ہفتہ بھی مندی کی زد میں رہی ، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 29100پوائنٹ کی سطح توعبور کر گیا تاہم منافع خوری کے باعث مارکیٹ 29000پوائنٹ کی نفسیاتی حد کو برقرا ر نہ رکھ سکی اور 28800پوائنٹ کی کم ترین سطح پر بند ہوئی ،مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے81ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جبکہ کاروباری لین دین 16کروڑسے27کروڑ حصص کے درمیان محدود رہا ۔

گذشتہ ہفتہ کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے پہلے روزہی مندی کی زد میں آگئی اور انڈیکس 29000پوائنٹ کی سطح سے کم ہو کر 28800پوائنٹ پر آگیاتاہم دوسرے روز بیرونی سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی کے سبب انڈیکس313پوائنٹ بلند ہو گیا اور مارکیٹ دوبارہ29100پوائنٹ کی سطح عبور کر گئی تاہم گذشتہ ہفتہ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کا دباؤ دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے بینکنگ سیکٹر میں فروخت کا دباوٴ رہا ، اِس دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں 0.8فیصد کمی آئی،سیاسی افق پر غیر یقینی صورتحال،بروکر کے خلاف کارروائی اورمارکیٹ میں آنیوالے نتائج کے حوالے سے مختلف افواہوں کے سبب مارکیٹ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی اس طرح گذشتہ ہفتہ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں219.85پوائنٹ کی کمی واقع ہوئی جس سے 100انڈیکس 28850.08پر آگیا جبکہ168.5پوائنٹ کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 20128.89پوائنٹ اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 21723.29پوائنٹ سے کم ہو کر21534.11پوائنٹ پر آگیا ۔

گذشتہ ہفتہ مارکیٹ کے سرمائے میں 81ارب73کروڑ42لاکھ 3ہزار602روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 69کھرب82ارب19کروڑ49لاکھ 61ہزار18روپے سے کم ہو کر69کھرب 46کروڑ7لاکھ57ہزار416روپے ہو گیا ۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتہ مجموعی طور پر 1806کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے716کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1004میں کمی اور86کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے میپل لیف سیمنٹ ،بینک آف پنجاب ،جہانگیر صدیق کمپنی ،اینگرو فرٹیلائزر ،نیشنل بینک لافارج پاکستان ،کے الیکٹرک ،فیصل بینک ،عارف حبیب کارپوریشن سرفہرست رہے ۔

متعلقہ عنوان :