مذاکرات کو نتیجہ خیز اوربامقصد بنانے کے لئے فوجی اسٹبلشمنٹ کو اس میں شامل کیاجائے،سراج الحق،نجی ٹی وی چینل اورآئی ایس ائی کے تنازعہ سے بھارت سمیت دشمن قوتیں فائدہ اُٹھارہی ہے،شریفین ( نوازشریف ،راحیل شریف ) ملکر اس کا فوری حل نکالیں، احیاء العلوم بلامبٹ میں ختم بخاری شریف کے تقریب دستاربندی سے خطا ب

پیر 28 اپریل 2014 08:38

تیمر گرہ ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اپریل۔ 2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیرسراج الحق نے کہاہے کہ حکومت اورطالبان کمیٹیوں کے درمیان جاری مذاکرات کو نتیجہ خیز اوربامقصد بنانے کے لئے فوجی اسٹبلشمنٹ کو اس میں شامل کیاجائے،نجی ٹی وی چینل اور آئی ایس ائی کے تنازعہ سے بھارت سمیت دشمن قوتیں فائدہ اُٹھارہی ہے،شریفین ( نوازشریف ،راحیل شریف ) ملکر اس کا فوری حل نکالیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانھوں نے اتوارکے روز احیاء العلوم بلامبٹ میں ختم بخاری شریف کے تقریب دستاربندی سے خطا ب کے موقع پر کیا،تقریب میں ممبرقومی اسمبلی صاحبزادہ محمدیعقوب ،ضلعی امیرمولانا اسداللہ،اراکین صوبائی اسمبلی مظفرسید ایڈوکیٹ اورسعیدگل،اسلامی جمعیت طلباء کے مرکزی ناظم اعلیٰ محمودبشیر،احیاء العلوم کے نائب مہتمم مولاناشیرعلی اوردیگرپارٹی کارکنوں اورعیدیداروں نے کثیرتعدا د میں شرکت کی،قبل ازیں سراج الحق کامرکزی امیرمنتخب ہونے کے بعد پہلی بارلوئردیر کے آمد کے موقع پر شانداراستقبال کیاگیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں،اوریہ آمن وسلامتی کے مراکز ہیں،تاہم امریکہ سمجھتاہے کہ جب تک پاکستان اوراس خطے میں دینی مدارس موجود ہیں،اس وقت تک مسلمانوں کے دل نہیں جیتے جاسکتے ،اس لئے انھوں نے دینی مدارس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ شروع کررکھاہے،اوراسے دہشت گردی کے آڈے قراردیتاہے ،انھوں نے مرکزی حکومت کے دس ماہ کی کارکردگی کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ غربت اوربے روزگاری روز بروز بڑھ رہی ہیں،تاہم حکومت کے پاس کوئی ٹھوس پالیسی نہیں،سراج الحق نے مرکزی حکومت سے عافیہ صدیقی کے رہائی کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھانے کا بھی مطالبہ کیا، صوبائی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ جلد ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیاجائیگا،اورپانچ کروڑ کی لاگت سے لوئردیرکے مقام اوڈیگرام میں کوٹوہائیڈل پاورکام شروع کاجائیگا،انھوں نے کہاکہ آئندہ این ایف سی ایوارڈ اس وقت تک نہیں لیاجائیگا،جب تک مرکزی حکومت 540 ارب روپے کے بقایاجات ادانہ کردیں،اس موقع پر سراج الحق نے مدرسہ احیاء لعلوم بلامبٹ کے لئے پچاس لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کیا۔