اتحادی تعاون فنڈ سے رواں ماہ 38کروڑ ڈالر کی قسط ادا کر دیں گے،امریکہ کی یقین دہانی،وزیرخزانہ سے باقی تین اقساط بھی جلدی دینے کا یقین دلایا گیا،ذرائع

پیر 28 اپریل 2014 08:40

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اپریل۔ 2014ء)امریکہ نے پاکستان کو یقین دہانی کرادی ہے کہ اتحادی تعاون فنڈ سے رواں ماہ 38کروڑ ڈالر کی قسط ادا کر دی جائے گی۔ وزارت خزانہ نے اعلیٰ سطحی ذرائع کے مطابق کولیشن سپورٹ فنڈ کے تحت پاکستان کو دی جانے والی چاروں مالی اقساط کے سلسلے کی پہلی قسط پاکستان کو رواں ماہ موصول ہو جائے گی ، کولیشن سپورٹ فنڈ کی رواں ماہ ملنے والی قسط سے ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر پر نہایت مثبت اثرات مرتب ہوں گے،امریکی حکام نے چاروں مالی اقساط کی جلد از جلد ادائیگیوں کی یقین دہانیاں کرائی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے حالیہ دورہ امریکہ میں امریکی حکام کے ساتھ سٹرٹیجک ڈائیلاگ میں اقتصادی موضوع پر بات چیت ہوئی ہے جس میں حکومت نے امریکی حکام سے کوالیشن سپورٹ فنڈ کے تحت پاکستان کو دی جانے والی اقساط کی ادائیگیوں کی رفتار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، اس حوالے سے امریکی حکام نے چاروں مالی اقساط کی جلد از جلد ادائیگیوں کی یقین دہانیاں کرائی ہیں ۔اس حوالے سے پہلی وصولی رواں ماہ ہوگی جس کی مالیت 380 ملین امریکی ڈالرز ہے جو کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ میں ممد و معاون ثابت ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :