بھارت کا انٹر سیپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ ، میزائل دشمن کی جانب سے فائر کئے گئے میزائل کو منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، دفاعی ماہرین

پیر 28 اپریل 2014 08:33

بووینشور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) بھارت نے اتوار کو انٹرسپیٹر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے ذریعے دشمن میزائل کو منزل تک پہنچنے سے قبل ہی نشانہ بنایا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اعلیٰ دفاعی عہدیدار نے بتایا کہ انٹر سیپر میزائل کا تجربہ دفاعی بیس اڑیسہ سے کیا گیا جو کہ دشمن کی جانب سے فائر کئے گئے میزائل کو منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ یہ میزائل کو بدوک ضلع میں دھامرا بندرگاہ کے قریب سے ساحل سے فائر کیا گیا جس نے کامیابی کے ساتھ آنے والے میزائل کو نشانہ بنایا ۔ ٹیسٹ رینج کے ڈائریکٹر ایم وی کے وی پرساد نے بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پہلی بار ہی انٹر سیپر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :