امریکی صدر کی ملائیشین ہم منصب سے ملاقات، جامع شراکت داری پر اتفاق،روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر امریکا اور یورپ کو متحد ہو جانا چاہیے، ابامہ

پیر 28 اپریل 2014 08:33

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) امریکہ اور ملائیشیا نے باہمی تعلقات میں بہتری لاتے ہوئے جامع شراکت داری پر اتفاق کر لیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اتفاق رائے صدر ابامہ اور ان کے ملائشن ہم منصب نجیب رزاق کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا ہے، ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ#کوالالمپور نے انسانی حققو ق کے حوالے سے پیش رفت کی ہے لیکن ابھی بھی کچھ کام کرنا باقی ہے۔

صدر براک اوباما نے کہا کہ دونوں ملک بین البحرالکاہل تجارتی معاہدے اور جوہری پھیلاوٴ سے متعلق سکیورٹی کے اقدامات پر تعاون پر متفق ہوئے ہیں۔ امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر امریکا اور یورپ کو متحد ہو جانا چاہیے تاکہ ماسکو حکومت کی طرف سے یوکرائن کو عدم استحکام کا شکار بنانے کی کوششوں کو روکا جا سکے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ملائیشیا کے لاپتا مسافر طیارے کی تلاش میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں کوالالمپور میں صدر اوباما کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا گیا ، اس مو قع پر ملائیشیا کے بادشاہ عبدالحلیم نے کہا کہ ان کا ملک طیارے کی تلاش کے لیے امریکہ کی ”غیر متزلزل امداد اور تعاون“ کا شکر گزار ہے اور دونوں ملکوں کی مضبوط اقتصادی تعلقات کی تعریف کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :