یورپی گیس کی فراہمی،سلواک اور یوکرائن میں معاہدہ،معاہدے کے تحت کیف کو یورپین گیس سپلائیز تک رسائی دی جائے گی اور روس پر اس کا انحصار کم ہوسکے گا،سلواکین وزیر اقتصادیات

پیر 28 اپریل 2014 08:34

براٹس لاوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء)سلواکیہ اور یوکرائن کے درمیان ایک معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے،جس کے تحت کیف کو یورپین گیس سپلائیز تک رسائی دی جائے گی اور روس پر اس کا انحصار کم ہوسکے گا،یہ بات سلواک وزیر اقتصادیات نے گزشتہ روز کہی۔وزیرمعاشیات تومس ملاٹینسکی نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کامیابی سے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں جس سے یوکرائن کو گیس کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

معاہدے پر دستخط پیر کو ہورہے ہیں جو یورپ سے گیس سپلائرز کو سلواکیہ کی پرانی غیر استعمال شدہ ووجانے پائپ لائن کے ذریعے یوکرائن تک گیس پہنچانے کی اجازت دے گا۔یوکرائن پہلے ہی ہنگری اور پولینڈ کے ساتھ اس قسم کے معاہدے کر چکا ہے،تاکہ وہ روس کی گیس پر انحصار کو کم کرسکے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کے رکن ملک اور یوکرائن کے ہمسایہ کے طور پر سلواکیہ کیف کو یورپین گیس فراہم کرنے کیلئے یہ آئیڈیل مقام ہے،ایسے وقت پر جب ماسکو اس کی سپلائرز منقطع کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔

یوسٹریم کے ترجمان وہرام شوگوریام نے رواں ہفتے کے اوائل میں اے ایف پی کو بتایا تھا کہ ووجانے پائپ لائن اکتوبر میں فعال ہوسکتی ہے،ابتدائی طور پر اس کی صلاحیت تین بلین کیوبک میٹرز سالانہ ہے،جس میں مارچ2015ء تک 10بلین کیوبک میٹرز تک اضافہ کیا جائے گا۔ملاٹینسکی نے مزید کہا کہ سلواکیہ کی گیس ٹرانزٹ کمپنی یوسٹریم پائپ لائن کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کرے گی تاکہ تیزی سے ریزرو گیس فراہم کی جاسکے اور اس کی صلاحیت کو بڑھایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :