افغان طالبان کا ایک اہم کمانڈر اپنے عہدے سے سبکدوش

پیر 28 اپریل 2014 08:34

کابل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء ) افغان طالبان کے اہم کمانڈر ملا عبدالقیوم ذاکر نے طبی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے بتایا ہے کہ ملٹری کمیشن کا سربراہ ملا ذاکر افغان امن مذاکرات کا سب سے بڑا مخالف ہے۔ گوانتا نامو بے کے سابق قیدی ملا ذاکر کو 2007ء میں افغان حکام کے حوالے کیا گیا تھا، جس کے ایک برس بعد اسے رہا کر دیا گیا تھا۔ آزادی کے فوری بعد ہی اس نے جنوبی اور مغربی افغانستان میں طالبان کی ملٹری کمان سنبھال لی تھی۔

متعلقہ عنوان :