کینیڈین سیاح کی آبروریزی کا الزام ،دو فرانسیسی پولیس اہلکاروں پر فرد جرم عائد

پیر 28 اپریل 2014 08:35

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء ) فرانس میں ایلیٹ پولیس کے دو اہلکاروں پر ایک کینیڈین سیاح کے ساتھ زیادتی کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی گئی۔ میڈٰیا رپورٹ کے مطابق کنیڈین وزرات داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے پولیس اہلکاروں الزامات ثابت ہو گئے تو انہیں سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

(جاری ہے)

چونتیس سالہ کینیڈین خاتون کے بقول منگل کی رات پیرس میں پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اس کی آبروریزی کی گئی۔ اس الزام کے بعد چار پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم ابتدائی تحقیقات کے بعد دو کو رہا کر دیا گیا تھا۔ ایک پولیس اہلکار نے آبرویزری کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اس خاتون کی رضا مندی کے ساتھ سیکس کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :