خواتین ایک دن میں نسبتاً پانچ گھنٹے بے مقصد باتوں اور گپوں میں ضائع کرتی ہیں،رپورٹ، لفظوں کے ذریعے جذبات کے اظہار میں عورت کا دماغ 8 رویہ شاہراہ کی مانند ہوتا ہے

پیر 28 اپریل 2014 08:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء)”خواتین بولتی ہیں تو بس بولتی ہی رہتی ہیں“ لفظوں کے ذریعے جذبات کے اظہار میں عورت کا دماغ 8 رویہ شاہراہ کی مانند ہوتا ہے ۔بولنے کے دوران خواتین کے دماغ میں تیزی سے تبدیلیاں ہوتی ہیں وہ صرف بولتی ہی نہیں سنتی بھی زیادہ ہیں۔بولنے کے باعث مردوں کی نسبت خواتین جڑوں کے درد کا زیادہ شکار ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

برطانوی ماہرین کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین ایک دن میں نسبتاً پانچ گھنٹے بے مقصد باتوں اور گپوں میں ضائع کرتی ہیں۔

مرد اکثر کم گو ہوتے ہیں ۔ایک عام عورت نیند سے بیداری کے بعد ایک تہائی یا پانچ گھنٹے وقت گپ شپ میں گزارتی ہے ۔گھریلو یا ورکنگ ویمن 298 منٹ ہر روز بے مقصد گفتگو کرتی ہیں ۔خواتین ایک دن میں24منٹ اپنے وزن، خوراک اور لباس کے سائز پر ایک تہائی خواتین لنچ ،ڈنر کے متعلق گفتگو کرتی ہیں ۔امریکی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق خواتین مردوں مقابلے میں 20 ہزار الفاظ منہ سے نکال ہی لیتی ہیں جبکہ مردوں میں یہ اوسط 13ہزار ہے۔ ایک عام مرد سے نسبتاً تین گنا زیادہ بولتی ہیں۔