وزیراعظم نے آغاز حقوق بلوچستان پیکج پر عملدرآمد پر تازہ پیش رفت کی رپورٹ مانگ لی ،نصف صدی سے زائد عرصہ قبل سوئی سے گیس برآمد ہوئی تھی مگر افسوس ہے کہ اب تک بلوچستان اس سے محروم ہے،مبصرین کا اظہار حیرت

پیر 28 اپریل 2014 08:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء)وزیراعظم نواز شریف نے آغاز حقوق بلوچستان پیکج پر عملدرآمد پر تازہ ترین پیش رفت بارے رپورٹ مانگ لی ہے جبکہ دوسری جانب وزیراعظم کی طرف سے بلوچستان کے تمام علاقوں کو گیس کی فراہمی کی ہدایات پر تبصرہ نگار سخت حیرات کا اظہار کررہے ہیں کہ نصف صدی سے زائد عرصہ قبل سوئی سے گیس برآمد ہوئی تھی مگر افسوس ہے کہ اب تک بلوچستان اس سے محروم ہے،ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ اس حوالے سے باقاعدہ اجلاس طلب کرنے کے لئے موزوں تاریخ مقرر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آغاز حقوق بلوچستان کا ایک بھی اجلاس نہیں بلایا گیا ۔61 میں سے43 اقدامات پر عملدرآمد کیا گیا۔یہ پیکج سابقہ حکومت نے دیا تھا تاہم اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا تھا مگر وزیر اعظم نوازشریف کے دورہ بلوچستان کے دوران پر بات کی گئی جس پر وزیر اعظم نے اس پر عملدرآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔25 مئی2009 ء کو پارلیمنٹ نے حقوق بلوچستان پیکج پر عملدرآمد کی منظوری دی تھی ۔نومبر2009 ء سے اب تک پانچ اجلاس ہوئے۔23 اپریل2013 کو آخری اجلاس ہوا ۔اس کے بعد اس بارے کوئی اجلاس نہیں ہوا اب وزیر اعظم نے اس پر نوٹس لیا ہے۔