سراج الحق پر وزارت خزانہ چھوڑنے کیلئے دباؤ بڑھ گیا

پیر 28 اپریل 2014 08:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑنے کے لئے مجلس عاملہ کے ممبران کا دباؤ بڑھ گیا۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پر زور اپیل پر مجلس عاملہ کا اجلاس بلا کر اس معاملے پر غور کئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے جماعت اسلامی کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ سراج الحق جب سے امیر بنے ہیں ان پرصوبائی وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑنے کا اصرار شروع ہوا ہے اور اس حوالے سے اب اصرار بڑھ رہا ہے ۔

تاہم سراج الحق نے اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی ان پر بار بار زور دے رہے ہیں اور استدعا کررہے ہیں کہ وہ وزارت خزانہ نہ چھوڑیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے کے حل کے لئے جماعت اسلامی کا مجلس عاملہ کا اجلاس بھی طلب کیا جا سکتا ہے ۔مجلس عاملہ کے بعض ارکان کا کہنا ہیک ہ ماضی میں جس کو بھی امیر بنایا گیا انہوں نے دوسرے عہدے چھوڑ دیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :